القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنا دھوکہ ہے،امریکی ایلچی

عریقات کے بیانات اور دعوے جھوٹے، لہجہ امن کے مواقع سے دور لے جانے کا سبب بن سکتا ہے،گفتگو

پیر 11 جون 2018 12:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کرہ ارض پرایک حقیقت ہے اور یروشلم ہی اس کا دارالحکومت ہے۔ اسرائیل کے وجود سے انکاری اور القدس کو عبرانی ریاست کا صدر مقام تسلیم نہ کرنے والے دھوکے میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق گرین بیلٹ نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار صائب عریقات کے ایک تازہ مضمون کی اشاعت کے بعد اس کے رد عمل میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی مندوب نے فلسطینی عہدیدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عریقات کے بیانات اور دعوے جھوٹے ہیں اور ان کا لہجہ امن کے مواقع سے دور لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ صائب عریقات نے اپنے ایک مضمون میں امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکیوں کو اسرائیل کا ترجمان قرار دیا تھا۔اس کے جواب میں گرین بیلٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عریقات ہم نے برسوں سے آپ کی باتیں سنی ہیں۔ آپ فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق کچھ کرسکے ہیں اور نہ ہی جامع امن کا کوئی سمجھوتہ کرپائے ہیں۔ان کا مزید کہا تھا کہ اسرائیل جلد ختم ہوجائے گا اور القدس اس کا دارالحکومت نہیں جیسے نظریات محض دھوکہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :