کرد جنگجو گروپ کی گھر میں گھس کر کارروائی،27ایرانی فوجی ہلاک کر نے کا دعویٰ

عالمی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ نے کی ایک چوکی پر حملہ کیا جسے پسپا کردیا،پاسداران انقلاب کی تردید

پیر 11 جون 2018 12:08

کرد جنگجو گروپ کی گھر میں گھس کر کارروائی،27ایرانی فوجی ہلاک کر نے کا ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) عراق میںکردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عسکری گروپ کے جنگجوئوں نے ایران کے اندرکارروائی کرتے ہوئے 27 ایرانی فوجی ہلاک کردیئے، دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کرد جنگجوؤں کے حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آذر بائیجان کی کرد عسکری تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اشنویہ کے مقام پر پاسداران انقلاب کے ساتھ خون ریز جھڑپیں ہوئیں جس میں کم سے کم نو ایرانی فوجی ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کرد جنگجوؤں کے حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ متکبر عالمی طاقتوں کے حمایت یافتہ ایک دہشت گرد گروپ نے پاسداران انقلاب کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا جسے پسپا کردیا گیا ہے۔ادھر دوسری جانب عراق میں کردوں کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا تعلق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے عسکری گروپ سے تھا۔ یہ جماعت ساٹھ سال سے کردوں کے حقوق کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق تنظیم کے عسکری کارکنوں کے حملے میں 27 ایرانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔