مسجد حرام کے آئمہ، علما اور وزیر حج کی شاہ سلمان سے ملاقات

پیر 11 جون 2018 12:08

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) مسجد حرام کے علماء ، آئمہ کرام، وزیرحج اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان سے ملاقات کرنے والوں میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے انچارج الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس، آئمہ کرام، مسجد حرام کے مؤذنین اور دیگر حکام شامل تھے۔اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن، سیکرٹریز حج، انتظامی کونسلوں کے سربراہان، طواف کے نگران اداروں ار دیگر رہ نماؤں نے بھی شاہ سلمان سے ملاقات کی۔