پیٹھ پیچھے وار کیا ،امریکی مشیر تجارت لیری نے ٹروڈو کو جہنمی کہہ ڈالا

ایسے اتحادی غیرملکی لیڈرجو بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیںان کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے،گفتگو

پیر جون 12:08

پیٹھ پیچھے وار کیا ،امریکی مشیر تجارت لیری نے ٹروڈو کو جہنمی کہہ ڈالا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرتجارت پیٹرنیوارو اور مشیراقتصادیات نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو جہنمی قراردے دیاہے اورکہاہے کہ امریکی اتحادی نے پیٹھ پیچھے وارکیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے بیان سے متعلق امریکی صحافی کے سوال پر مشیرتجارت پیٹرنیوارو غصے میں آگئے،انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔امریکی مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایسے اتحادی غیرملکی لیڈرجو بدقسمتی سے سفارتکاری میں بھی شامل ہیں اورٹرمپ کو پیچھے پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے لیے جہنم میں خصوصی جگہ ہے۔مشیراقتصادیات لیری نے کہا کہ ٹروڈو نے ٹرمپ پر پیٹھ پیچھے وار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :