Live Updates

سیتا وائٹ کیس؛ عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وہ ثبوت حاصل کر لیے جس میں عمران خان نے ٹیریان کو پاکستان سے باہر اپنی بیٹی تسلیم کیا ہے، قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 11:57

سیتا وائٹ کیس؛ عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2018ء) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔سابق چیف جسٹس نے ایک پروگرام کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ عمران خان کے خلاف سیا وائٹ کیس کو دوباہ کھولیں گے اور یہ کام وہ الیکشن سے قبل کریں گے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر ان کی اور دولت مند برطانوی خاتون سیتا وائٹ کی ناجائز اولاد کے معاملے پر سپریم کورٹ میں آرٹیکل 1-62 ایف کے تحت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سنگین الزامات موجود ہیں کہ ان کا ایک ’’Love Child‘‘ ہے، مجھے نہیں معلوم اردو میں ان الفاظ کو کیسے بیان کیا جائے کیونکہ ہماری بیٹیاں بھی یہ بات سن رہی ہوں گی۔

(جاری ہے)

اگرچہ عمران خان پاکستان میں اس بیٹی کو قبول نہیں کرتے لیکن پاکستان سے باہر وہ اسے قبول کرتے ہیں۔اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ معروف صحافی نسیم زہرہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ٹویٹ کیا ہےکہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف وہ ثبوت اکھٹے کر چکے ہیں۔

جس میں وہ ملک سے باہر ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کر چکے ہیں تاہم عمران خان یہ بات پاکستان میں تسلیم نہیں کرتے۔۔ پارلیمانی امیدوار کی اہلیت کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 1-62 ایف کے مطابق ایسا کوئی شخص رکن اسمبلی منتخب ہونے کا اہل نہیں جو سمجھدار اور پارسا نہ ہو۔افتخار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو بھی ہمارے ملک کا لیڈر ہو اس پر ایسا الزام نہ ہو۔ عوام کا اعتماد لیڈر پر ہوتا ہے اور لیڈر کو بالکل صاف ستھرا ہونا چاہیے۔اور یہ مسئلہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات