جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے ضلع مانسہرہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیر 11 جون 2018 12:28

ّمانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے ضلع مانسہرہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا حلقہ NA-13بصیر اعوان ایڈووکیٹ متبادل مولانا سید ہدایت اللہ شاہ ،NA-14خان محمد تنولی متبادل مفتی کفایت اللہ،PK-30مانسہرہ1 عطاء اللہ متبادل سید ثاقب شاہ ،PK-31 مانسہرہ 2 ملک نوید ،PK-32 مانسہرہ3حاجی حبیب الرحمان تنولی ،PK-33مانسہرہ 4مولانا ناصر محمود ،PK-34مانسہرہ 5مولانا سید شاہ عبدالعزیز امیدوار ہوں گے ، جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواہ کے تمام حلقوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا اور مانسہرہ میں جمعیت علماء اسلام ایک بہت بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے متحدہ مجلس عمل کے پی کے میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی 2018کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل صوبہ بلوچستان ، کے پی کے میں اپنی حکومت بنانے میں اور مرکز میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔