مانسہرہ ‘ مولانا سید شاہ عبدالعزیز کو جمعیت علماء اسلام نے حلقہ پی کے 34سے اپنا امیدوار نامزد کر دیا

پیر جون 12:28

ّمانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) شیخ الحدیث حضرت مولانا سید غلام نبی شاہ کے فرزند حضرت مولانا سید شاہ عبدالعزیز کو جمعیت علماء اسلام نے حلقہ پی کے 34سے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے ، شیخ الحدیث حضرت مولانا سیدغلام نبی شاہ نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا ہے عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورمانسہرہ کی عوام نے جس طرح ان کو محبت دی تھی اور اب مانسہرہ کی عوام ان کے فرزند مولانا سید شاہ عبدالعزیز کو اسی طرح محبت دے گی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کی عوام کی خدمت جمعیت علماء اسلام ہی کر سکتی ہے جے یوآئی نے جس طرح ترقیاتی کام مانسہرہ میں کیئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی حال ہی میں جمعیت علماء اسلام کے ایک کارکن کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے مانسہرہ بٹل شنگریٹہ روڈ کیلئے 6کروڑوں روپے دیئے ہیں مانسہرہ کے منتخب نمائندوں نے 6کروڑروپے کسی روڈکیلئے نہیں دیئے اور حلقہ پی کے 34پرمولانا شاہ عبدالعزیز جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ہیں۔