تحریک انصاف کھوئی رٹہ دو گروپوں میں تقسیم ایک ہی دن میں دونوں گروپوں کی طرف سے الگ الگ افطار ڈنر

پیر جون 12:28

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) تحریک انصاف کھوئی رٹہ دو گروپوں میں تقسیم ایک ہی دن میں دونوں گروپوں کی طرف سے الگ الگ افطار ڈنر کا اہتمام دھناں میں ہونے والے افطار ڈنر میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نیئر جبکہ دربار مائی طوطی بنڈلی میں ہونے والے افطار ڈنر میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انصر ابدالی نے شرکت کی ایک دوسرے اونچ نیچ دکھانے کے لیے دونوں گروپ سرگرم دونوں رہنمائوں نے بڑے جلوسوں کے ساتھ اپنے اپنے حامیوں کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کھوئی رٹہ دو گروپوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی گزشتہ روز دونوں گروپوں کی طرف سے ایک ہی دن میں الگ الگ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد رفیق نیئر کے حامیوں نے دھناں کے مقام پر چوہدری رفیق نیئر کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور رفیق نیئر کا شاندار استقبال کیا جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انصر ابدالی کے حامیوں نے دربار مائی طوطی بنڈلی کے مقام پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں انصر ابدالی نے بڑے جلوس کے ہمراہ شرکت کی کھوئی رٹہ میں اس وقت تحریک انصاف مکمل طور پر دوگروپوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی تحریک انصاف کھوئی رٹہ کے کارکنوں نے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اپیل کی کہ فی الفور کھوئی رٹہ میں گروپ بندی ختم کروائی جائے گروپ بندی ختم نہ ہوئی تو آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔