Live Updates

خواجہ حارث کی علیحدگی نیب ریفرنسز سے راہ فرار ہے، فواد چوہدری

پیر 11 جون 2018 12:39

خواجہ حارث کی علیحدگی نیب ریفرنسز سے راہ فرار ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ حارث کی نیب ریفرنسز سے علیحدگی نیب ریفرنسز کی سماعت سے راہ فرار کی کوشش ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے وکیل خواجہ حارث کے نیب ریفرنس سے علیحدہ ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سرکاری وکیل مہیا کیا جائے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے، نواز شریف سزا سے بچنے کے لیے اس طرح کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 134 روز پہلے یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چلا، اب ٹرائل کورٹ میں چلا، خواجہ حارث کو مزید کتنا وقت چاہیی کیا قیامت تک ٹرائل چلانا چاہتے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث اور ان کی ٹیم بہانے بنا رہی ہے ،ْ ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف کو سرکاری وکیل فراہم کیا جائے ۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس مقدمے کا فیصلہ نہیں آتا ہے تو یہ پاکستان کے نظام انصاف پر بڑا سوال ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات