چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس پرسوں ہوگا

اجلاس میں انتخابی تیاریوں پر ایڈیشنل سیکرٹر ی ایڈمن کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی

پیر 11 جون 2018 12:39

چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) چیف الیکشن کمشنر سر دار محمد رضا کی زیر صدارت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس پرسوں بدھ کو ہوگا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی تیاریوں پر ایڈیشنل سیکرٹر ی ایڈمن کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی ،ْ صوبائی الیکشن کمشنرز، صوبائی حکومتوں کے ساتھ انتخابات کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرینگے، اجلاس میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صوبوں اور وفاق کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پولنگ عملے کی حفاظت کا انتظام، الیکشن کمیشن عمارات کی حفاظت، پولنگ اسٹیشنز کی عمارات کی حفاظت کیلئے تعینات عملے کی تعداد، بیلٹ پیپر کے چھاپہ خانوں کی حفاظت، مانیٹرنگ ٹیموں کی حفاظت کیلئے حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، اجلاس میں پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی سمیت دیگر معاملات پر غو رہوگا، جن میں کوئیک رسپانس فورس کی تعداد ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی نشاندہی پر حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ، پولنگ اسٹیشنز پر سکیور ٹی کیمروں کا نفاذ، سکیورٹی عملے کی تربیت سمیت دیگر امور شامل ہونگے۔