میلسی ،ْ وین اور رکشے میں تصادم ،ْ دو بچیاں جاں بحق ،ْ چھ خواتین زخمی

پیر جون 12:39

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) میلسی میں وین اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں دو بچیاں جاں بحق اور چھ خواتین شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی تحصیل میلسی میں ملتان روڈ ڈھمکی پل کے قریب وین نے رکشے کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں پانچ ماہ کی اسما اور پانچ سالہ سکینہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ہیں ،ْحادثے میں چھ خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،ْپولیس کے مطابق خواتین رکشے میں سوار خواتین فالسہ کی فصل کی چنائی کیلئے جا رہی تھی ۔ذرائع کے مطابق وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔