سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے 2 روز میں ٹربیونل قائم کرنے ‘ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دیدیا

پیر جون 13:01

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے 2 روز میں ٹربیونل قائم کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے 2 روز میں ٹربیونل قائم کرنے ‘ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دیدیا ‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے پرویز مشرف کو واپسی کیلئے تحفظ دیا تھا۔ پیر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی پاکستان واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نادرا نے عدالت کو بتایا کہ مشرف کی واپسی شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔ عدالت نے پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے 2 روز میں ٹربیونل قائم کرنے ‘ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف کو واپسی کیلئے تحفظ دیا تھا۔ ایئرپورٹ سے عدالت تک پرویز مشر ف کو گرفتار نہ کیا جائے۔ کارڈ بلاک کر کے کیوں ان کی واپسی روکنے کا عذر پیدا کر رہے ہیں۔ پرویز مشرف واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔