سیلفی لینے کے شوق میں چینی سیاح جان کی بازی ہار گیا

46سالہ لیانگ پہاڑی چوٹی پر توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث سمندر میں جاگرا

پیر 11 جون 2018 13:01

بالی،جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) چنی سیاح بالی کے ساحل پر پہاڑی چوٹی سے سیلفی لینے کے شوق میں گر کر ہلاک ہو گیا،تفیصلات کے مطابق 46سالہ لیانگ وان چنگ بالی کے ساحل پر ایک پہاڑی چوٹی پر کھڑے ہو کر اپنے دوستوں کے ہمراہ سمندرکا نظارہ کر رہا تھا، اس دوران اس نے جھک کر سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پہاڑی چوٹی سے نیچے سمندر میں گر گیا،یہ بات نوسا پینیڈا کی پولیس کے سربراہ کیٹیٹ نے گذشتہ روز جکارتہ پوسٹ کو بتائی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے لیکن شدید سمندری لہروں کے باعث ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئی تاہم بعدازں لہروں نے چینی سیاح کی لاش ساحل سمندر میں پھنک دی جس سے بعد ازں نوسا پینیڈا پہنا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :