Live Updates

پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرالجھ گئی

پاکستان تحریک انصاف اور نواب صلاح الدین کے درمیان ٹکٹوں پر معاملات شدت اختیار کر گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 12:31

پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرالجھ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف اور نواب صلاح الدین کے درمیان ٹکٹوں پر معاملات الجھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صلاح الدین عباسی نواب صلاح الدین عباسی اور پاکستان تحریک ا نصاف کے درمیان انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم اور پی ٹی آئی کی بہاولپور کے شہری حلقہ سے الیکشن لڑنے کی شرط پرمعاملات الجھ گئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نواب صلاح الدین عباسی کو بہاولپور کے شہری حلقہ سے بلیغ الرحمن کے مقابلے میں الیکشن لڑانا چاہتی ہے۔

جب کہ نواب صلاح الدین عباسی اپنے آبائی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہ ہیں۔اور وہ اپنی پارٹی بہاولپور نیشنل عوام پارٹی کے دیگر عہدیداران کے لیے بھی ٹکٹ کے خواہش مند ہیں۔تحریک انصاف کی طرف سے انہیں کوئی امید یا یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔

(جاری ہے)

لہذا نواب صلاح الدین عباسی نے آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اپنی پارٹی کے عہدیداروں اور اپنے رفقا کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

جس میں مسلم لیگ کے جزل سیکرٹری چوہدری طارق بشیر چیمہ بھی شامل ہوں گے۔بہاولپور عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری شہباز ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواب صلاح الدین کے سیاسی جماعتوں سے سیاسی رابطے ہیں۔پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔نواب صلاح الدین بہاولپور صوبے کی بحالی چاہتے ہیں۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پپپلز پارٹی صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے کوئی سنجیدہ بات چیت کرنے سے گریزاں ہے۔

انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ نواز صلاح الدین کا نواز شریف کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی ملی تھی جب بہاولپور نیشل پارٹی نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا تھا تا ہم اب دونوں پارٹیوں کے درمیان معاملات الجھ گئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات