Live Updates

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ الزامات،

عمران خان ، فاروق ستا ر،مریم اورنگزیب سمیت8سیاسی رہنمائوں کی عدم پیشی الیکشن کمیشن نے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی

پیر 11 جون 2018 13:12

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ الزامات،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستا ر اور مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب سمیت8سیاسی رہنمائوںکی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا ، جس کے باعث الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے دوران مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت 4رکنی بینچ نے کی ، تاہم سماعت کے دوران عمران خان ، فاروق ستار، مریم اورنگزیب سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا ، جس کے باعث الیکشن کمیشن نے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی ، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان سے ثبوت مانگے تھے ، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار ،خواجہ اظہار الحسن، مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری، امیر مقام ،شہاب الدین خان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء محمد رضا ہارون شامل ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات