توہین عدالت کیس، لاہور ہائیکورٹ کی حسن اقبال کو اصل ویڈیو پیش کرنے کی ہدایت،

سماعت 20 جون تک ملتوی

پیر 11 جون 2018 13:12

توہین عدالت کیس، لاہور ہائیکورٹ کی حسن اقبال کو  اصل ویڈیو پیش کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں احسن اقبال کی اصل ویڈیو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔ پیر کو احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے احسن اقبال کے وکیل کو ویڈیو کی اصل سی ڈی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ آپ کے سر پر ججز کیوں سوار ہیں آپ نے اس ملک کے لئے کیا کیا ہی پاکستان کی تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لئے گئے جتنے آپ نے لئے۔

(جاری ہے)

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ آپ کے خلاف توہین عدالت کا کیس چل رہا ہے ٹوئٹ کیوں کیا احسن اقبال نے بتایا کہ میرے کیس کا تعلق میری مہم سے نہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ہم ججز جوڈیشری کا حصہ ہیں کسی ایجنڈے کا حصہ نہیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کیا کہ آپ نے ججز سے ووٹ لینے ہیں یا عوام سے۔ لوگوں کو اپنی حکومت کی کارکردی دکھائیں عدلیہ آئین اور قانون کی محافظ ہے آپ کو میڈیا پر بات کرنے کی آزادی ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حیرت ہے آپ نے کبھی نہیں کہا کہ ایسا بیان دوبارہ نہیں دونگا۔ احسن اقبال کے خلاف کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی کردی گئی۔