امریکی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنا خطرناک اقدام ہے، ایرانی صدر

پیر 11 جون 2018 13:33

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریاستوں کے لیے خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے یہ بات چینی شہر چِنگ ڈا میں جاری شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ایرانی صدر نے یہ بات جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری کے تناظر میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اس جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امریکی فیصلے کے تناظر میں اسے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔