لیبیامیں فوج کی کارروائی میں القاعدہ کا علاقائی مفتی رفاعی سرورہلاک

اسی شہر میں ایک دوسرے حملے میں عبدالسلام العوامی نامی ایک جنگجو کے مارے جانے کی بھی اطلاعات

پیر 11 جون 2018 13:33

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) لیبیا کی سرکاری فوج نے شورش زدہ علاقے درنہ میں ایک کارروائی کے دوران مجاھدین درنہ نامی گروپ کے اہم کمانڈر اور تنظیم کے مفتی عمر رفاعی سرور کو ہلاک کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مجاھدین درنہ نامی گروپ القاعدہ سے وابستہ ہے اور اس کے خلاف حالیہ دنوں میں لیبی فوج نے بھرپور جنگ شروع کر رکھی ہے۔

مجاھدین درنہ کے مفتی کی ہلاکت کا واقعہ شیحا کے مقام پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

القاعدہ کے مقرب سوشل نیٹ ورکنگ صفحات پر القاعدہ کے مقامی مفتی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ رفاعی سرور کو لیبی فوج نے ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔ بیانات میں کہا گیاکہ فوج نے درنہ میں ایک گھر پر بمباری کی جس میں القاعدہ مفتی مقیم تھا۔ اسی شہر میں ایک دوسرے حملے میں عبدالسلام العوامی نامی ایک جنگجو کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مقتول درنہ کی کالونی 400 کی مسجد میں خطیب بھی تھا اور اس کا تعلق القاعدہ کے مقرب گروپ سے بتایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :