سعودی عرب نے یمنی حوثیوں کا جازان پر داغا گیا میزائل تباہ کردیا

پیر 11 جون 2018 13:38

سعودی عرب نے یمنی حوثیوں کا جازان پر داغا گیا میزائل تباہ کردیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اتوار کو یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حوثی شیعہ باغیوں کا دو روز میں جازان کی جانب یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔ گذشتہ روز اس شہر پر یمن سے چھوڑا گیا ایک میزائل گرنے سے تین شہری شہید ہوگئے تھے۔