کم جونگ ان سے ملاقات کے بارے میں اچھا محسوس کر رہاہوں،امریکی صدر

سنگاپور میں ماحول میں جوش و خروش ہے،امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ختم کر دے، ٹوئیٹ

پیر 11 جون 2018 13:38

سنگاپور سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کے بارے میں اچھا محسوس کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کی صبح اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ سنگاپور میں ماحول میں جوش و خروش ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار ختم کر دے، دونوں سربراہان الگ الگ ہوٹلوں میں ٹھہرے ہیں جو زیادہ دور نہیں ہیں۔ شمالی کوریا کے سربراہ سنگاپور کے فائیو سٹار ہوٹل سینٹ ریگس میں قیام پذیر ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نصف میل کی دوری پر شنگریلا میں رکے ہیں۔کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ تاریخی ملاقات تفریحی جزیرے سینٹوسا پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :