کم جونگ ،ٹرمپ سے ملاقات میں مستقل امن کے طریقہ کارپر بات کریں گے

تبدیلی کا دور شروع ہونے والا ہے،یرہ نما کوریا میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف اور مشترکہ مسائل پر بھی بات ہوگی،رپورٹ

پیر جون 13:38

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) شمالی کوریا نے کہاہے کہ کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منگل کو ہونے والی ملاقات میں مستقل امن کے طریقہ کار پر بات کریں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات کے بارے میں کم جونگ ان نے کہاکہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے ،شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما جزیرہ نما کوریا کے لیے امن کے مستقل اور دیرپا طریقہ کار پر بات کریں گے۔

جزیرہ نما کوریا میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف اور مشترکہ مسائل پر بھی بات ہوگی۔بیان میں کہا گیاکہ تبدیلی کا دور شروع ہونے والا ہے۔شمالی کوریا کے کم جونگ ان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ سنگاپور میں مذاکراتی میز پر بیٹھیں گے۔شمالی کوریا میں سرکاری میڈیا عموماً اپنے رہنما کے دوروں پر تبصرے نہیں کرتا تاہم اس مرتبہ شائع ہونے والے اداریے میں کہا گیاکہ ہم نئے دور کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک نیا تعلق قائم کریں گے۔

(جاری ہے)

اداریے میں یہ بھی کہا گیاکہ جزیرہ نما کوریا میں ایک مستقل اور پرامن حکومت کے قیام مشترکہ خدشات کے حل بشمول جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملے پر وسیع تر اور عمیق بات چیت ہو گی۔اخبار کا کہناتھا کہ اگر ماضی میں کسی ملک سے ہمارے تعلقات مخاصمانہ رہے بھی ہیں تو ہمارہ رویہ یہی ہے کہ اگر وہ قوم ہماری خودمختاری کا احترام کرتی ہے تو ہم بات چیت کے ذریعے حالات معمول پر لانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :