ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کیا گیا سابق مشیر کا انکشاف

بق صدر نے اپنی وفات سے دس روز قبل یہ کہا تھا کہ ایک دن آنے والا ہے جب انہیں قتل کر دیا جائے گا،انٹرویو

پیر 11 جون 2018 13:38

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کیا گیا  سابق مشیر ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے سابق مشیر غلام علی رجائی نے کہاکہ رفسنجانی کی وفات طبعی وجوہات کی بنا پر نہیں ہوئی۔ انہوں نے یہ انکشاف ایرانی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔رجائی کا کہنا تھا کہ میں کوئی سکیورٹی اہل کار نہیں کہ واقعے کی تفصیلات کا تجزیہ کروں، میرے پاس تو مطلوبہ معلومات بھی نہیں۔

تاہم میں اتنا جانتا ہوں کہ رفسنجانی کی بیگم کے مطابق سابق صدر نے اپنی وفات سے دس روز قبل یہ کہا تھا کہ ایک دن آنے والا ہے جب انہیں قتل کر دیا جائے گا۔رجائی کے مطابق سابق صدر کے قتل کے امکان کے بارے میں بیگم رفسنجانی کی کہی ہوئی بات بھی ان تک براہ راست نہیں بلکہ کسی واسطے سے پہنچی تھی۔

(جاری ہے)

رجائی کا کہنا تھا کہ رفسنجانی کے نزدیک ان کو ہلاک کیے جانے کا قوی امکان تھا۔

رفسنجانی کے مشیر نے سابق صدر کی بیٹی فاطمہ رفسنجانی کے حوالے سے بتایا کہ ایک مرتبہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص فاطمہ کے نزدیک آیا اور کہا کہ "اپنے والد کو بتا دو کہ ان کو ہلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہی"۔ اس کے بعد وہ موٹر سائیکل سوار چلا گیا۔رجائی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ سکیورٹی حکام کی رائے سامنے آنے کا انتظار کریں کیوں کہ میری باتیں ٹھوس بنیادوں پر مبنی نہیں ہیں۔ بہرحال اس واقعے پر پراسراریت کے پردے پڑے ہوئے ہیں جو یقینا چند دہائیوں بعد ہٹیں گے۔رجائی کے مطابق انہوں نے رفسنجانی کی زندگی کے آخری ایام سے متعلق ایک وڈیو جاری کی تھی جو سکیورٹی کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔ وڈیو میں رفسنجانی کو حسب عادت تیزی کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :