پی ٹی وی سے رمضان ٹرانسمیشن کر کے دین کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ‘احسن خان ، جگن کاظم

پیر 11 جون 2018 13:56

پی ٹی وی سے رمضان ٹرانسمیشن کر کے دین کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) اداکار احسن خان اور جگن کاظم نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سے رمضان ٹرانسمیشن کر کے ہمیں دین کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان ‘‘ میں ملک کے نامور علماء کرام شرکت کرتے ہیں اور اسلامی حوالے سے بہت سی ایسی معلومات ہمارے سامنے آئی ہیں جن کا اس سے قبل ہمیں علم نہیں تھا ۔ اس ٹرانسمیشن کے ذریعے دینی حوالے سے لوگوں کو بڑی آگاہی ملی ہے اور یہی ہماری اور پی ٹی وی کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہم پی ٹی وی کے ساتھ رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کے لئے منسلک رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :