ڈرامہ سیریل ’’جگنو ‘‘ میں میرے کردار کو جس قدر پذیرائی ملی وہ میری سوچ سے بھی زیادہ ہے ‘اداکارہ سائرہ سلیم

پیر جون 13:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) اداکارہ سائرہ سلیم نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’جگنو ‘‘ میں میرے کردار کو جس قدر پذیرائی ملی وہ میری سوچ سے بھی زیادہ ہے اس کے لئے میں اپنے سینئر اداکاروں کی مشکور ہوں اور خاص طور پر اداکار سلیم شیخ اور ڈرامہ ڈائریکٹر رومی خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ایک ایک لمحہ میری رہنمائی کی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید شیخ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے سیریل میں مجھے متعارف کروانے کا سہرا عمران مہر کو جاتا ہے جو خود بھی اچھے پروڈیوسر اور اداکار ہیں ۔ ڈرامہ سیریل میں سلیم شیخ ، عبداللہ اعجاز ، فرحانہ مقصود ،جہانگیر خان ،طلعت شاہ اور دیگر سینئر اداکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا بڑا خوشگوار تجربہ تھا ، ڈرامہ سیریل میں مجھے جو کامیابیاں ملی ہیں اس کا کریڈٹ میں اپنی تمام ڈرامہ ٹیم کو دیتی ہوں ۔ اس ڈڑامہ سیریل کا ٹائٹل سونگ گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ آج کل پی ٹی وی ہوم سے آن ایئر ہے ۔

متعلقہ عنوان :