Live Updates

سیاسی وفاداریاں بدلنے والے مفاد پر ستوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں پر انگلیا ں اٹھتی ہیں،رانا تنویر حسین

پیر 11 جون 2018 14:02

سیاسی وفاداریاں بدلنے والے مفاد پر ستوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں پر ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں بدلنے والے مفاد پر ست لو گو ں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں پر انگلیا ں اٹھتی ہیں جو کہ پاکستان اور جمہوریت کے لئے نیک شگون نہ ہے عمران خان خیبر پختون خواہ کے بعد پارٹی چلانے میں بھی نا کا م ہو گئے ہیں پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی بندر با نٹ پر آج اس کے کارکن بنی گا لہ میں پارٹی قیادت کے خلاف احتجاج اور دھرنا دیئے بیٹھے ہیں عمران خاں نے جو بویا وہی آج کا ٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروزوالہ کے گا ئوں کرول میں ایک بڑے عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور ، سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چودھری حسان ریا ض ، میا ں مدثر ، وقاص ڈھلوں ،رانا رجب علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور میں جتنے ترقیاتی کام ہو ئے اسکی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی عام انتخابات میں ہمارامقابلہ ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں اور سازشی ٹولے سے ہے جیت انشااللہ مسلم لیگ(ن) کی ہو گی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی خواہش رکھنے والے عمران خاں کو آٹے اور دال کا بھائو معلوم ہو جا ئے گا زرداری کی پیپلز پارٹی کو ڈھونڈنے سے بھی امیدوار نہیں مل رہے بدترین شکست پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا مقدر ہے عوام جھوٹ بہتان، الزام تراشی اور گا لی گلوچ کی سیاست کرنے والوں سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر جانے والے فصلی بٹیرے تھے جو اڑان بھر کر عمران خاں کی جھولی میں جاگرے جب وہا ں سے بھی دانہ دنکانہ ملا تو وہ نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے ایسے لو گوں کی عوام میں کوئی عزت ہے اور نہ یہ لوگ عوامی نما ئندے کہلوانے کے مستحق ہیںرانا تنویرحسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں قومی اور صوبا ئی اسمبلیوں کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کررہی ہے اور 25جو لائی کو عوام شیر کو مہریں لگا کر یہ ثابت کرینگے کہ وہ ملک میں ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں اور مسلسل پانچ سال تک ایمپائر کی انگلی اٹھنے اور دھرنے افرا تفری ، جھوٹ اور مکروفریب کی سیاست کرنیوالوں کے لئے ان کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات