ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے‘صباء عثمان

پیر جون 14:13

ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے‘صباء عثمان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) ادکارہ وماڈل صباء عثمان نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران صباء عثمان نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :