ر وزہ انسان میں صبر و تحمل اور اطاعت کا جذبہ پیدا کرتا ہے،بائواصغرعلی

پیر جون 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) فلم واسٹیج پروڈیوسربائواصغرعلی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی وطہارت، توبہ واستغفار کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزہ مسلمانوں میں اتحاد اور ہمدردی کا جذبہ پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے ، ماہ رمضان ہمارے لیے چند دنوں کا مہمان ہے ہمیں چاہیے اس بابرکت مہینے اور توبہ کے عشرے میں اللہ تعالیٰ سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی کے ساتھ ملکی سلامتی ، دنیا میں بھر میں پریشان مسلمانوں کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔

میڈیا سے بات چیت میں فلم واسٹیج پروڈیوسربائو اصغرعلی نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے آزادی حاصل کرنے کا عشرہ ہے۔ غربت،افلاس،بھوک،بدا منی اور دہشتگردی کے خاتمے کا عزم وکوشش کرنا بھی ہر مسلمان کا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :