علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک،

'طیفہ اِن ٹربل' کے ٹریلر ریلیز کا اعلان

پیر 11 جون 2018 14:13

علی ظفر کی جانب سے ایڈوانس عید مبارک،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) اداکار اور گلوکار علی ظفر اس چھوٹی عید پر اپنی پہلی پاکستانی فلم 'طیفہ اِن ٹربل' کا ٹریلر ریلیز کرکے شائقین کو 'بڑا تحفہ' دینے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں 'طیفہ اِن ٹربل' کا پوسٹر شیئر کرکے شائقین کو عید کی پیشگی مبارکباد دی۔'طیفہ اِن ٹربل' کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر اس عید پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں 1200 بڑی اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔اس سے قبل رواں برس فروری میں فلم کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔