لکھنے والے نئے موضوعات کیلئے ریسرچ کریں ‘ غلام محی الدین

پیر 11 جون 2018 14:13

لکھنے والے نئے موضوعات کیلئے ریسرچ کریں ‘ غلام محی الدین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان پھر بڑھے گا‘اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ آج کل فلم کیساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں ۔ لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے ۔ لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :