ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ اداکارہ حیا علی

پیر جون 14:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) اداکارہ حیا علی نے کہا ہے کہ ہمیں غیر ملکی ڈراموں کا رونا رونے کی بجائے اپنی اصلاح کر نا ہو گی ‘ہمارے ہاں آج بھی اچھے موضوعات کی بجائے ڈنگ ٹپائو پا لیسی اختیار کی جا تی ہے جسکی وجہ سے تر قی کر نے کی بجائے مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نئے رائٹروں کے بہترین سکرپٹ منتخب کر کے سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی آگے لانا چاہیے ۔ جب تک ہم مثبت رحجان کے ساتھ مقابلے بازی کی فضاء نہیں بنائیں گے اس وقت تک غیر ملکی ڈراموں کی یلغار تنگ کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی اصلاح کر لیں تو بہت سے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔