ہالی ووڈ فلم’ ’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 11 جون 2018 14:24

ہالی ووڈ فلم’ ’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘6جولائی کو سینما گھروں کی زینت ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم ’’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-پیٹون ریڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ بلاک بسٹر فلم ’سیریز آنٹ مین‘ کا 12واں حصہ ہے جس میں مشہور کردار آنٹ میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل پینا،جوڈی گریر،والٹن گوگنز اور بوبی کیناویل شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :