فٹبال ورلڈ کپ، روس میں شہریوں پر پابندیاں عائد
گرائونڈز کے آس پاس شراب کی فروخت ممنوع قرار، میزبان شہروں میں میچز کے سوا عوامی اجتماعات اور جلسوں جلوسوں کی بھی سختی سے ممانعت،میزبان شہروں کے گرد 100کلومیٹر کی حدود میں ڈرون کیمروں کا استعمال ممنوع ہوگا،آرمی اسٹیڈیمز کے اطراف میں جیمرز بھی نصب کرے گی
پیر 11 جون 2018 14:26
(جاری ہے)
سفر کرنے والے شائقین کو ایک سے دوسرے شہر پہنچ جانے کے بعد3روز میں پولیس رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا ہے،اگر کوئی غیر ملکی ایک ہی شہر میں دوبارہ آئے تو ایک مرتبہ پھر اسی مرحلے سے گزرے گا،اگر کوئی نجی فلیٹ میں رہائش اختیار کرے تو مالک رجسٹریشن کروانے کا پابند ہوگا۔
یاد رہے کہ اس قانون کی وجہ سے کئی صحافی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔ میزبان شہروں میں میچز کے سوا عوامی اجتماعات اور جلسوں جلوسوں کی بھی سختی سے ممانعت کردی گئی ہے۔سیاحتی دوروں کو محدود کرنے کے ساتھ تفریحی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی کشتیوں کو بھی دریائوں میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی،ورلڈکپ کے دوران 41مقامات سے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہے گی۔میزبان شہروں کے گرد 100کلومیٹر کی حدود میں ڈرون کیمروں کا استعمال ممنوع ہوگا،آرمی اسٹیڈیمز کے اطراف میں جیمرز بھی نصب کرے گی،ایک میزبان شہر کے میئر نے تو شہریوں کو غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کسی اور علاقے میں جانے کا مشورہ دیدیا ہے۔جنگلات اور آس پاس میں آگ لگنے کے خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے باربی کیو پارٹیز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔علاوہ ازیں فرنچ فٹبال نے ورلڈ کپ سے قبل شائقین میں مقبولیت کا مقابلہ جیت لیا، دنیا بھر میں بلو جرسیاں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہوئی ہیں، اگرچہ برازیلین جرسی بھی شائقین کی پسندیدہ ہے۔فرنچ فٹبال فیڈریشن کی ویب سائٹ کے مطابق اسپورٹس برانڈ کی تیار کردہ فرانس کی آفیشل شرٹ کی قیمت 85 یورو ہے ، دنیا بھر میں اس کا اسٹاک ختم ہوگیا اور ہم مانگ کے مطابق فراہم نہیں کرپا رہے، فرانس سردست اس معاملے میں برازیل سے آگے ہے۔انگلینڈ کی پارلیمینٹری کمیٹی نے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روس میں ملکی شائقین کی سیکیورٹی پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ قانون دانوں نے کہا ہے کہ برطانیہ کے سیاہ فام ، ایشین اور اقلیتی پس منظر رکھنے والے شہریوں کو روس میں زیادہ خطرہ ہوگا۔اندازے کے مطابق 10 ہزار انگلش شائقین فٹبال ورلڈ کپ کیلیے روس کا سفر کریں گے۔ یورو 2016 فٹبال چیمپئن شپ کے دوران مارسیلی میں روسی اور انگلش شائقین کے درمیان پرتشدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ فارن افیئرز کمیٹی کی سربراہی کرنے والے ٹام ٹیوگن ہاٹ نے کہاکہ وزارت خارجہ اور کامن ویلتھ آفس اس سلسلے میں روس سے تمام ضروری سیکیورٹی پر یقین دہانی حاصل کرے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.