ورلڈ کپ کے بعد لیونل میسی کا انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے پرغور

نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں میری پرفارمنس پر ہوگا،سٹار فٹبالر

پیر 11 جون 2018 14:26

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔ارجنٹائن کی ٹیم گزشتہ دن میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئی، اسٹار پلیئر کو ورلڈ کپ کے بعد ملک کی نمائندگی جاری رکھ پانے پر غیریقینی سے دوچار ہیں، وہ اس سے قبل 2016 میں بھی انٹرنیشنل فٹبال سے دور ہوئے تھے لیکن پھر عوامی دبائو کے پیش نظر انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑگیا تھا، 2014 کے فائنل میں جرمن ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

میسی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہوگا لیکن اس کا انحصار حالیہ ایونٹ میں ہماری پرفارمنس پر ہوگا، ارجنٹائن کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 جون کو ماسکومیں آئس لینڈ کیخلاف کرے گی۔

متعلقہ عنوان :