ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی تو روس جائوں گا، فرنچ صدر کا اعلان

پیر جون 14:26

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تو پھر وہ انھیں سپورٹ کرنے کیلیے روس جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایمانویل میکرون نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلیے میرے تین الفاظ ہیں۔ اتحاد، کوشش اور اعتماد انھوں نے منگل کو ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا بھی دورہ کیا تھا، میکرون نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں میں اعتماد دیکھا ہے، ہماری ٹیم ایونٹ میں شرکت کرنے نہیں بلکہ اسے جیتنے جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :