نیمار جونیئرسمیت برازیل ٹیم روس پہنچ گئی

پیر 11 جون 2018 14:26

سوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ورلڈ کپ سے قبل وارم میچ میں آسڑیا کو 3-0سے شکست دے کر براعظم جنوبی امریکا کے اہم ٹیم برازیل آج الصبح روس پہنچ گئی ہے جس میں میں اسکے مایہ ناز کھلاڑی نیمار جونیئر بھی شامل ہیں۔جیسے جیسے گھڑی کا وقت ورلڈ کپ 2018کے افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب سے قریب ہورہاہے، پانچ بار ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بھی سوچی پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

برازیل ورلڈ کپ کا آغازوارم اپ میچ میں آسٹریاکو شکست دے کر اپنے اعتماد کو تقویت دے کر کررہی ہے جس میں ایک گول معروف کھلاڑی نیمر کابھی تھا۔نیمر نے مارچ میں پیروں کی سرجری کے بعد تین ماہ بعد کھیل میں واپس آئیہیں اور انھوں نے آسٹریا کے خلاف گول کرکے اور اس سے میچ جیت کر فاتحانہ آغاز بھی کردیاہے۔نیمر کی جانب سے یہ برازیل کے لیے 55واں گول تھاجس سے ان کی گولوں کی تعداد ماضی کے کھلاڑی روماریوسے برابرہوگئی ہے۔ جبکہ ملک کے لیے سب سے زیادہ گول اسکورکرنے کاریکارڈ پیلے اور رونالڈو کا ہے۔

متعلقہ عنوان :