مصری فٹبالر محمد صلاح کا ہم شکل بھی اسٹار بن گیا

پیر 11 جون 2018 14:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) مصری فٹبالر محمد صلاح کا ہم شکل میدان میں آگیا، سپر اسٹار سے شباہت نے عراقی فٹبالر کو اسٹار بنادیا۔

(جاری ہے)

لیورپول کے اسٹرائیکرمصری فٹبالر محمد صلاح اپنے کھیل کی وجہ سے دنیابھرمیں مشہور لیکن عراق میں ایک نوجوان مشہور ہوا محمد صلاح کی وجہ سے جو ہوبہو محمد صلاح کی جیسی مشابہت والے اس نوجوان کا نام ہے حسین علی اوریہ عراقی فٹبال کلب کیلئے کھیلتا ہے۔

حسین علی جب بھی گھرسے نکلتا ہے سیلفیز کیلئے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے، دوسری جانب امریکا میں ایک پرستار نے صلاح سے محبت کا منفرد انداز اپنایا۔ویجوئل آرٹسٹ برینڈن بی مائک نے ٹائمز اسکوائر پرصلاح کی تصویر پینٹ کردی، برینڈن پرامید ہے کہ صلاح انجری سے صحتیاب ہو کر ورلڈکپ ضرور کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :