ٹکٹ فروخت کرنے والی جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں،فیفا

پیر 11 جون 2018 14:28

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ کے اعلی عہدیداروں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ فروخت کرنے والی جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب پتہ چلا کہ جعلی ویب سائٹس نقلی ٹکٹیں جاری کرکے خوب پیسہ کما رہی ہیں۔ ایک ویب سائٹ نے تو 23 ہزار پونڈ مالیت کے ٹکٹ فروخت بھی کردیئے۔

(جاری ہے)

روس میں ان دنوں انگلینڈ کے ٹیم کوالیفائر گروپ گیمز کیلئے ٹکٹ 3200 پونڈ تک میں فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ فائنل کا ٹکٹ 14050 پونڈ میں فروخت ہوا ہے۔

لوگوں کو یہ بھی لالچ دی جارہی ہے کہ مہنگے ٹکٹ خریدنے والوں کو روسی سیاستدانوں اور تاجروں سے ملاقات کا موقع دیا جائے اور بہترین مہمان نوازی کی جائے گی۔ اسپورٹس میل کے مطابق یہ جعلی ویب سائٹس دعوی کرتی ہیں کہ ان کا فیفا سے الحاق ہے ۔ ایک ویب سائٹ نے تو لکھا ہے کہ فیفا کے پاس کوئی ٹکٹ فروخت کیلئے نہیں رہ گیا۔

متعلقہ عنوان :