ایرانی نظام کی پالیسیاں ہی اسے لے ڈوبیں گی،فائزہ رفسنجانی

شام اور یمن میں ایران کی مسلسل مداخلت بے مقصد،تمام ممالک کے ساتھ دشمنی کا سلسلہ ختم کیاجائے،خطاب

پیر 11 جون 2018 14:28

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کا کہنا ہے کہ ایرانی نظام کی پالیسیاں اسے لے ڈوبیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے شام اور یمن میں ایران کی مسلسل مداخلت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالیہ مسائل جوہری معاہدے کا نتیجہ نہیں بلکہ ہماری خارجہ پالیسی کے سبب ہیں جس میں شام اور یمن میں مداخلت کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ، بائیکاٹ اور دوسرے ممالک کے ساتھ عداوت شامل ہے۔

فائزہ رفسنجانی کا کہنا تھا کہ ملک میں اپنائی گئی حالیہ پالیسیاں نظام کو سقوط تک پہنچا دیں گی۔ انہوں نے خارجہ پالیسی کو خاص طور پر شام اور یمن میں ناکام قرار دیا۔سابق صدر کی بیٹی نے ایرانی نظام سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ دشمنی کا سلسلہ ختم کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کی نظر میں اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے اعتبار کھو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :