Live Updates

لوٹوں کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ان کا کوئی دین مذہب اورویژن ہوتا ہے‘پرویز ملک

ن)لیگ الیکشن میں اپنی کارکردگی پیش کریگی، مخالفین کے پاس پگڑیاںاچھالنے کے سوا کچھ نہیں ‘ عمران نذیر

پیر 11 جون 2018 14:35

لوٹوں کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ان کا کوئی دین مذہب اورویژن ہوتا ہے‘پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر سے مسلم لیگ (ن )بھاری اکثریت سے جیتے گی،لوٹوں کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ان کا کوئی دین مذہب اورویژن ہوتا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن میں عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کریگی، جھوٹ بولنا اور الزام تراشی کرنا عمران نیازی کی عادت بن چکی ہے،گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوں نے اپنے صوبے میں کوئی منصوبہ لگانے کی بجائے صرف اور جھوٹ اور الزام تراشی کی ہے، وہ صرف دھرنے،لاک ڈاؤن اور انتشار کی سیاست میں مصروف رہے۔

انہیں اگر جھوٹے الزامات اور دھرنے دینے سے فرصت ملتی تو وہ عوام کیلئے کوئی فلاحی منصوبہ لگاتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتی ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں، اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیان نہیں ہوں گے،انہیںملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات