صوابی ،ْپولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،45 مشتبہ افراد گرفتار

پیر 11 جون 2018 14:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پولیس نے تحصیل ٹوپی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 45 مشتبہ کوافراد گرفتار کرلئے ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کی خاطر اور امن امان کی صورتحال کو بر قرار رکھتے ہوئے پولیس نے تحصیل ٹوپی کے مختلف علاقوں ملک آباد ،تکیل ،پابینی ،مینئی اوراجمیر پہاڑی حساس علاقہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 45مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ غیر رجسٹریشن کرایہ داران اور دیگر مقدمات میں مطلوب 8ملزمان کو گرفتار کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :