ن لیگ کی طرف سے لڑنا ہے یا آزاد الیکشن لڑنا ہے؟ آخرکار چوہدری نثار نے اہم فیصلہ کرلیا

چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 14:35

ن لیگ کی طرف سے لڑنا ہے یا آزاد الیکشن لڑنا ہے؟ آخرکار چوہدری نثار نے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جون 2018ء) گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی ایک اورصوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے تھے۔ اتوار کو عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے 3 نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے تھے۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی شیخ اسلم اورشیخ ساجد نے جمع کرائے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نے کاغذات نامزدگی آزاد حیثیت سے جمع کروائے یا پھر ن لیگ کے ٹکٹ پر جمع کروائے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے یہ دعوی کیا ہے کہ شریف برادران کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار علی خان نے راہیں جدا کرلیں اور چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں تمام نشستوں سے آزاد حیثیت سے حصہ لوں گا۔اور اللہ کی مدد سے کامیابی ہو گی۔چوہدری نثار علی خان قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں ،پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ، کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان جو کئی دفعہ منتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیں ،۔

علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں ۔علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔ اس وقت جاتی امراء والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑوائیں اور نہ میری تضحیک کریں۔