کوٹلی ‘اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نذیر،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف اورچیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازکامشترکہ ایکشن

ناجائزتجاوزات کرنے والوں،غلط پارکنگ اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش فروخت کرنے والوںکے خلاف کاروائی،متعددکوجرمانی3حوالات بند

پیر 11 جون 2018 15:07

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نذیر،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف اورچیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازکامشترکہ ایکشن۔ناجائزتجاوزات کرنے والوں،غلط پارکنگ اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش فروخت کرنے والوںکے خلاف کاروائی،متعددکوجرمانی3حوالات بند۔عوام کازبردست خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نذیر،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف اورچیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازنے گزشتہ روزکوٹلی سٹی کے بازاروںاورشاپنگ ایریازکامشترکہ اورہنگامی دورہ کرتے ہوئے سرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش فروخت کرنے والوں،ناجائزتجاوزات کرنے والوںاورٹریفک وپیدل چلنے والوںمیںخلل پیداکرنے والے ریڑھی بانوںکے خلاف ایکشن کرتے ہوئے متعددکوجرمانے اور3افرادکوحوالات بندکردیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نذیر،ایس ایچ اوسردارسہیل یوسف اورچیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے تاجر،دکاندارحضرات بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریںناجائزتجاوزات کی کسی صورت اجازت نہیںدینگے تاجر،دکاندارحضرات اپناسامان اپنی دکان کے اندررکھیںتاکہ ٹریفک کی روانی بھی بحال رہے اورپیدل چلنے والوںکوبھی مشکلات درپیش نہ ہوںانہوںنے کہاکہ شہرکے اندرغلط پارکنگ کی روک تھام،ناجائزتجاوزات سمیت دیگراہم اقدامات کررہے ہیںشہریوںکوریلیف دینے کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیںانہوںنے کہاکہ عوام کی سہولیات کے لیے جس قدربھی ممکن ہوااقدامات اٹھائیںگے ڈرائیورحضرات اپنی گاڑیاںبازاروںمیںکھڑی کرنے کی بجائے پارکنگ کے لیے مختص کی گئی جگہوںپرپارک کریںتاکہ نہ انہیںمشکل ہواورنہ ہی عوام کو،دکاندارتاجرحضرات سرکاری ریٹس اورحفظان صحت کے اصولوںکے مطابق اشیاء خردونوش کی فروخت کویقینی بنائیںجوبھی تاجر،دکاندارسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء خردونوش فروخت کرتے ہوئے پایاگیاتواس کے خلاف تحت ضابطہ وقانون سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :