Live Updates

پی ٹی آئی رہنما گلریز اقبال کی کسی مقدمہ میں اشتہاری ہونے کی تردید

پیر 11 جون 2018 15:15

پی ٹی آئی رہنما گلریز اقبال  کی کسی مقدمہ میں اشتہاری ہونے کی تردید
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پی ٹی آئی رہنما گلریز اقبال نے کسی مقدمہ میں اشتہاری ہونے کی تردید کر دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے خلاف چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے چیرمین تحریک انصاف نے مجھ جیسے ایک طالبعلم کو ٹکٹ دے کر اپنا وعدہ پورا کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کی ایک نمائندہ جماعت ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر میرے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے میں اس کی پروزور مذمت کرتا ہوں۔اور میں پیچھے نہیں ہٹنے والا میں ان کا مقابلہ کروں گا میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں۔ یاد رہے کہ گلریز اقبال لاہور کے حلقہ pp147 سے پی ٹی آئی کے اٴْمیدوار ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات