بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی

پیر 11 جون 2018 15:15

بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی۔انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ جیکولن فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ریس 3 کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

اسی متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی، اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشئیر کرائی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔ااداکارہ نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :