چوہدری نثار کو ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عاصم

اس نے (ن)لیگ کو ہمیشہ غلط مشورے دیے،ایم کیو ایم کی سیاست اب نظر نہیں آرہی،عمران خان کے کراچی سے الیکشن لڑنے سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں‘ رہنما پیپلز پارٹی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر جون 15:30

چوہدری نثار کو ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عاصم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو ماہر نفسیات کی ضرورت ہے اس نے (ن)لیگ کو ہمیشہ غلط مشورے دیے،،ایم کیو ایم کی سیاست اب نظر نہیں آرہی،،عمران خان کے کراچی سے الیکشن لڑنے سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ساتھ آج جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، چوہدری نثار نے (ن)لیگ کو ہمیشہ غلط مشورے دیے، انہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔

عمران خان سے متعلق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں اگر کچھ غلط ہے تو معاملہ عدالت میں جانا چاہیے،،عمران خان کے کراچی سے الیکشن لڑنے سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں، ایم کیو ایم کی سیاست اب نظر نہیں آرہی، لوگ الیکشن میں ایم کیو ایم کے متبادل کا انتخاب کریں گے۔