کراچی میں غبارے میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا‘

دو بچوں سمیت تین افراد زخمی غبارے والا دونوں پیروں ‘غبارے خریدنے والا ایک بچہ ایک ہاتھ دوسرا بچہ دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا

پیر 11 جون 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) کراچی میں غبارے میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا‘ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں غبارے میں گیس بھرنے والے سلنڈر کا دھماکہ ہوا ۔ پولیس کے مطابق غبارے والا بچے کو غباروں میں ہوا بھر کر دے رہا تھا کہ اس دوران سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے سے غبارے والا دونوں پیروں سے معذور ہوگیا ہے جب کہ غبارے خریدنے والا ایک بچہ ایک ہاتھ سے اور دوسرا بچہ دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا ہے۔