ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، تمام کشمیری برادرای عمرا ن خان کے ساتھ ہے‘بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور الیکشن کمپین کی جائے گی ،انشاء اللہ انہیں کامیاب کروایں گے‘خطاب

پیر جون 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکر ٹری جنرل و ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان کی جانب سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں کشمیر سیکرٹریٹ شاہ جمال کالونی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما وامیدوار این اے 133اعجازاحمدچوہدری سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،اعجازاحمد چوہدری اور غلام محی الدین دیوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ، ملک کی تمام کشمیری برادرای عمرا ن خان کے ساتھ ہے ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھر پور الیکشن کمپین کی جائے گی اور انشاء اللہ انہیں کامیاب کروایں گے ،25جولائی پی ٹی آئی کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا، تحریک انصاف پورے ملک سے (ن) لیگ کا صفایا کر ے گی اور حکومت بنائے گی جس کے وزیراعظم چئیرمین عمران خان ہوں گے ، پاکستان کی باشعور عوام کرپٹ چور،، لیٹرے سیاست دانوں کی اصلیت جان چکی ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائوںنے کہاکہ انتخابات میں تحر یک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور انکو عبرناک شکست دیں گی‘عوام حکمرانوں کی کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسی عوام دشمن پا لیسوں سے تنگ آچکی ہیں اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ‘تحر یک انصاف قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور (ن) لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے جسکی وجہ سے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہم بھی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکوکسی صورت مایوس نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدے پورے کر یں گے اور ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی ‘بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے ۔

افطار پارٹی میںسعید ڈار ، عرفان عباسی ، ذکا الدین دیوان ، عمرڈار ، انجم جرال، فاروق آزاد ، محمد مدنی ، وقار طور ، عاصم میر ، میاںاختر حسین ، جنید دیوان ، ودواددیوان ، ثاقب سلیم بٹ ، طاہر نوید ،مرزا صادق جرال ، تبسم انوار وھرہ ، لقمان قا ضی،عرفان احمد ، اور رانا عبدالسمیع سمیت دیگر نے شرکت کی ۔