پنجاب بھرمیں 869 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاںبحق1015زخمی

پیر 11 جون 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی869مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں619افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں383افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات13افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 455ڈرائیوز،26کم عمرڈرائیورز435مسافراور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت263متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد79حادثات میں95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 61حادثات میں78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1015متاثرین میں820مرد اور195خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں149فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور548افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ323زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں670موٹر سائیکلز،150آٹو رکشے،91موٹر کاریں،49وین،14مسافربسیں،39ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔