لاہور چیمبر کی جانب سے انجم نثار کو صوبائی وزیر صنعت و معدنیات منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 11 جون 2018 15:32

لاہور چیمبر کی جانب سے انجم نثار کو صوبائی وزیر صنعت و معدنیات منتخب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید نے لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار کو صوبائی وزیر برائے صنعت و معدنیات بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے کے بڑے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ وزارت صنعت و معدنیات بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ صوبے کی معیشت کا بیشتر دارومدار انڈسٹریل سیکٹر پر ہی ہے، پنجاب حکومت نے میاں انجم نثار کو وزیر صنعت و معدنیات بناکر انتہائی دانشمندانہ قدم اٹھایا ہے۔

ملک طاہر جاوید نے کہا کہ میاں انجم نثار انتہائی تجربہ کار اور باصلاحیت شخصیت ہیں اور وہ صنعت و تجارت کو درپیش مسائل سے بھرپور آگاہی اور انہیں حل کرانے کی وہ بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میاں انجم نثار صنعتی اور معدنیات کے شعبوں کی نشوونما اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معدنی شعبہ میں ویلیوایڈیشن پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اس جانب بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :