دنیا کی کوئی طاقت کشمیر سے آزادی کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش نہیں کراسکتی ،ْ میرواعظ

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل میں تاخیر تو کرسکتا ہے لیکن اس کو روک نہیں سکتا ،ْچیئر مین حریت فورم

پیر 11 جون 2018 15:32

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کے طول و عرض سے آزادی کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش نہیں کراسکتی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے احمد نگر سرینگر میںایک بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے جس پر واضح طور پر لکھا ہے کہ کشمیریوں کی نئی نسل اپنے بنیادی حق،حق خودارادیت کے حصول کے لیے زیادہ پرعزم ہیں اور ان کو یقین ہے کہ وہ اپنا حق ہرصورت میں حاصل کرکے رہیں گے۔

انہوںنے کہا کہ بھارت فوجی طاقت استعمال کرکے تنازعہ کشمیر کے حل میں تاخیرتو کرسکتا ہے لیکن اس کو روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے عزم اور قربانیوں کی بدولت وہ حق خودارادیت کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتے ہوئے ضرور دیکھیں گے جس کے لیے وہ گزشتہ 70سال سے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جو مومنین کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔